دُعا و مُناجات
رضا صادِق بھٹّی
خُداوند میں آپ سب کو سلام،
آپ سے گُزارِش کے میرے کاروبار میں اِضافے کے لِئے دُعا کیجئے کہ خُداوند میرے کاروبار میں برکت ڈالے اور اُسے وُسعت بخشے۔ آمِین
آپ کی دُعاوں کا طلبگار
رضا صادِق بھٹّیجوشوا افضل
عزِیز ساتھِیو،
میری آپ سے گُزارِش ہے کہ مہربانی فرما کر میرے لِئے دُعا کریں کہ خُدا مُجھے قُوّت بخشے اور میری جان، رُوح اور بدن کو پُختگی عنایت کرے تاکہ میں اپنے مُلک کی سلامتی اور اُن گُمراہ لوگوں کے لِئے جو راہِ راست سے بھٹک چُکے ہیں خُداوند اپنے خُدا سے فریاد کرسکُوں۔ دُعا کِیجئے کہ خُدا مُجھے خُداوند یِسُوع مسِیح کے زورآور نام میں اپنی برکات سے نوازے۔ آمِین۔
آپ کا بھائی
جوشوا افضلسلِیم مسِیح
محترم عزِیزو،
خُداوند کی سلامتی اور اِطمِینان آپ سب کو ہمیشہ حاصِل ہوتا رہے، میری آپ سب سے درخواست ہے کہ میرے اور میرے خاندان کے لِئے دُعا کِیجئے کہ خُداوند ہمیں ہر آزمائش سے بچا کر محفُوظ رکھیں اور اِس لائق بنائے کہ ہم اُس کی خِدمت اور محبّت میں زِندگی بسر کرسکیں۔ مَیں "تیرا کلام" ٹِیم کے لِئے خُداوند کا بے حد شُکرگُزار ہُوں اور دُعاگو ہُوں کہ خُداوند اُنہیں اپنی برکات سے نوازے اور وہ اِسی طرح اُس کی خدمت کے کام کو جاری و ساری رکھیں۔ آمِین
فقط آپ کو بھائی
سلِیم مسِیحقیصر یُونس
مسِیح یِسُوع کے زورآور نام میں آپ سب کو سلام،
عزِیز مسِیحی بھائِیو اور بہنو، مَیں اپنے لِئے دُعا کی درخواست کرنا چاہتا ہُوں۔ میرا تعلُق "دی گلورِیس اپوستولک" نامی کلِیسیا سے ہے۔ مَیں نے محسُوس کِیا ہے کہ مَیں اِس دُنیا کی کاموں میں مگن ہوکر خُداوند سے دُور ہوچُکا ہوں۔ مَیں ایک پاسٹر کی حیثیت سے خُداوند کی خِدمت کرنا چاہتا ہُوں اِس لِئے میری آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ میرے لِئے دُعا کریں کہ خُداوند مُجھ پر اپنی مرضی ظاہر کرے اور مُجھے اِس خِدمت کو سرانجام دینے کے لائق بنائے۔ آمِین
قیصر یُونس
خالِد گِل
خُداوند میں آپ سب کو سلام،
میری والدہ بہت بِیمار ہیں، آپ سب سے اِلتماس ہے خُداوند سے اُن کی صحتیابی کے لِئے دُعا کریں۔ خُداوند آپ سے کو بہت برکت دے۔ آمِین
آپ کا بھائی
خالِد گِل
انِیتا مہتاب
خُداوند میں آپ سب کو سلام،
میرا نام انِیتا ہے اور مَیں اپنے اور اپنے بچّوں کے لِئے دُعا کی درخواست کرنا چاہتی ہُوں۔ مَیں اور میرا خاندان میرے بَیٹے کی مَوت کی وجہ سے دُکھ اور قرب میں مُبتلا ہیں۔ مُجھے اُس کی بہت یاد آتی ہے اور ہر وقت پریشان رہتی ہُوں اِس لِئے آپ سے گُزارِش ہے کہ میرے اور میری بیٹی کے لِئے دُعا کِیجئے کہ خُداوند ہمیں اِس دُکھ کو برداست کرنے کی قُوّت بخشے۔ آمِین
آپ کی دُعاوں کی طلبگار
انِیتا مہتابعامِر سُہیل
خُداوند کی سلامتی آپ سب کے ساتھ ہو،
عزِیز ساتھِیو، مَیں خُداوند کا بےحد شُکرگُزار ہُوں کہ اُس نے مُجھے اِس لائق بنایا کہ مَیں اپنے خاندان کے لِئے ایک باعِزّت کاروبار شُرُوع کرسکُوں۔ مَیں نے حال ہی میں اِسلام آباد میں ایک دُودھ کی دُوکان کا آغاز کِیا ہے۔ آپ سب سے اِلتماس ہے کہ دُعا کِیجئے کہ خُداوند میرے کاروبار میں برکت ڈالے۔ آمِین
آپ سب کا خیراندیش
عامِر سُہیلخالدہ جاوید
مسِیح میں آپ کو سلام،
میرا نام خالدہ جاوید ہے، مَیں اپنے بھائی کے لِئے دُعا کی درخواست کرنا چاہتی ہُوں۔ میرا بھائی نشے کا عادی ہے اور اِس نشے کی لت کی وجہ سے وہ اور بہت سے بُرائیوں کا شِکار ہے جیسے جھُوٹ بولنا، چوری کرنا وغیرہ۔ مَیں اِس اُمِید پر کہ ایک دِن وہ اِس بُرائی سے کنارہ کشی اِختیار کرکے راہ راست پر آ جائے گا خُداوند اپنے خُدا سے ہر روز خصُوصی طور پر اُس کے لِئے دُعا کرتی ہُوں اور چاہتی ہُوں کہ آپ سب بھی اُسے اپنی روزمرّہ دُعا میں یاد رکھّیں۔ خُداوند آپ سب کو بہت برکت دے۔ آمِین۔
مسِیح میں آپ کی بہن
خالدہ جاوید
احمد ملک
مسِیح یِسُوع کے بابرکت نام میں آپ سب کو سلام،
آپ سے درخواست ہے کہ میرے لِئے دُعا کِیجئے کہ خُداوند مُجھے ہر طرح کی مُصیبت اور برائی سے بچا کر محفُوظ رکھّے اور اِس لائق بنائے کہ مَیں اُس کے تعلِیمات کے مُطابِق اپنی زِندگی بسر کر سکُوں۔ آمِین
آپ کا بھائی
احمد ملک
سعدیہ عارِف
سلام،
میرا نام سعدیہ ہے مَیں اپنے بھتیجے ابھِیام کے لئے دُعا کروانا چاہتی ہوں اُس کا آپریشن ہُوا ہے اور وہ ہسپتال میں ہے۔ دُعا کِیجئے کہ خُداوند اُس جلد صحتیاب کرے۔ آمِین
شُکریہ
سعدیہ عارِفعِرفان مسِیح
خُداوند کی سلامتی ہم سب کے ساتھ ہو،
میری والدہ کے لِئے دُعا کِیجئے کِیونکہ وہ دِل کے عارضے میں مُبتلا ہے اِس لِئے میری آپ سے اِلتماس ہے کہ میری والدہ کی جلد صحتیابی کے لِئے دُعا کیجئے اور میرے بھائی کے لِئے بھی دُعا کِیجئے کہ خُداوند اُسے اولاد جِیسی بیش قِیمت نعمت سے نوازے۔ آمِین۔
آپ کا خیراندیش
عِرفان مسِیحانتھونی گیبرئیل
سلام،
مَیں پی ۔ ایچ ۔ ڈی کے امتحانات میں شرکت کر رہا ہوں۔ میری آپ سب سے گُزارِش ہے کہ میرے کامیابی کے لِئے دُعا کِیجئے۔
شُکرِیہ
انتھونی گیبرئیلانتھونی فرُّخ
خُداوند کی سلامتی آپ سب کے ساتھ ہو،
مہربانی فرما کر میری بِیوی کے لِئے دعُا کِیجئے کِیونکہ اُس کے جوڑوں میں دَرد رہتا ہے کہ خُداوند اُسے شِفا بخشے۔
شُکرِیہ
انتھونی فرُّخمائیکل شرِیف
مسیح میں سب کو میرا سلام، میرا نام مائیکل شرِیف ہے مَیں تقریباً ایک ماہ سے ٹائفائڈ میں مُبتلا ہُوں جِس کی وجہ سے مَیں چلنے پھِرنے اور جاب پر جانے سے قاصِر ہُوں۔ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ میرے لِئے دُعا کریں تاکہ میں جلد ٹھِیک ہو جاوں دراصل مَیں اپنے گھر کا ایک اہم کفِیل ہُوں، یُوں تو مَیں نے اپنی جاب سے دو ہفتے کی چھُٹِیاں لے رکھّی ہیں مگر مزِید چھُٹِیاں میری جاب کو خطرہ میں ڈال سکتی ہیں۔ لہذا آپ سے اِلتماس ہے کہ میری صحتیابی کے لِئے دُعا کریں۔ شُکریہ
آپ کی دُعاوں کا طلبگار
مائیکل شرِیفناظِم بزمی
عزِیز ساتھِیو، میری آپ سب سے اِلتماس ہے کہ میرے لِئے دُعا کریں کہ خُداوند مُجھے اُولاد جیسی انمول نعمت عطا فرمائے۔ میری اِیمان ہے کہ خُداوند آپ کی دُعاوں کے وسِیلہ سے مُجھے اولادِ نورِینہ سے ضرُور نوازے گا۔
آپ کی دُعاوں کا طالب
مسِیح میں آپ کا بھائی
سُمیرا صدف
مسِیح میں آپ سب کو سلام،
میرا نام سُمیرا صدف ہے، میری آپ سب سے درخواست ہے کہ میرے مینگیتر کامران کے لِئے دُعا کِیجئے کہ خُداوند اُس کے روزگار کا بندوبست فرما دے اور میرے والدین کے لِئے بھی دُعا کِیجئے کہ خُداوند میری شادی کا اِنتظام میں میرے والدین کا معاون و مددگار ہو۔ خُداوند آپ سب کے ساتھ ہو۔ آمِین
شُکریہ
سُمیرا صدفسُمیرا صدف
عزِیز بھائِیو اور بہنو،
مَیں اپنا زیادہ سے زیادہ وقت خُداوند کی عبادت اور پرستِش میں گُزارنا چاہتی ہُوں آپ سے درخواست ہے کہ اِس مقصد کے لِئے دُعا کریں تاکہ خُداوند مُجھے ایسا کرنے کی توفِیق عنایت فرمائے۔ آمِین
آپ کی دُعاوں کی طلبگار
سُمیرا صدفعُظمٰی شمس
خُداوند میں آپ سب کو میرا سلام،
میرا نام عُظمیٰ شمس ہے اور مَیں ایک اِدارے میں کام کرتی ہُوں جِس کا مقصد خِدمتِ اِلٰہی کا کام سرانجام دینا ہے، مَیں اِس اِدارے کی ایک مُستعید کارکُن ہُوں مگر اَب مُجھے اپنی پڑھائی کے سِلسِلے میں عارضی طور پر اِس اِدارے سے دستبردار ہُوں۔ آپ سب سے اِلتماس ہے کہ آپ میری پڑھائی اور میری اِس خِدمت کے لِئے دُعا کریں تاکہ مَیں اِن دونوں کاموں کو احسن طریقے سے جاری رکھ سکُوں۔ عِزیزو اِس مقصد کے لِئے دُعا کریں۔ آمِین۔
طالبِ دُعا
عُظمٰی شمساگسٹِن مُشتاق
خُداوند یِسُوع مسِیح کے بابرکت اور عظِیم نام میں آپ سب کو سلام،
میرا نام اگسٹِن مُشتاق ہے اور میرا تعلُق "پریز اینڈ پرئیر" نامی ایک دُعائیہ گُروپ سے ہے جِس کا مقصد دُعائیہ پروگرامز کا اِنعقاد کرنا، ساز اور آواز کے ذرِیعے خُداوند اپنے خُدا کے نام کو جلال دینا اور اُس کی پرستِش کرنا ہے۔ فی الوقت مَیں آپ سب سے درخواست کرنا چاہتا ہُوں کہ آپ میرے لِئے دُعا کریں تاکہ مَیں اپنے قول و فعل سے خُدا کی مرضی بجا لانے والا اُس کا ادنّی سا شاگِرد بن سکُوں۔ خُداوند آپ سب کو بہت برکت عِنایت فرمائے۔ آمِین
طالِبِ دُعا
اگسٹِن مُشتاقشہزاد یُوسُف
مسِیح میں آپ کو سلام،
میری تمام مسِیح بہن بھائِیوں سے التماس ہے کہ میرے لِئے دُعا کریں۔
شُکریہ
شہزاد یُوسُففوزیہ ندِیم
خُداوند کی سلامتی اور اِطمِینان آپ سب کو حاصِل ہوتا رہے،
آپ سب سے گُزارِش ہے کہ میرے لِئے دُعا کریں کہ خُداوند مُجھے ہر طرح کی تکلِیف اور بندھن سے آزاد فرمائے اور مَیں خُداوند اپنے خُدا میں اپنی زِندگی گُزارنے والی بن سکُوں۔
شُکِریہ
فوزیہ ندِیم
اشرف گِل
خُداوند کی سلامتی آپ سب کو حاصِل ہوتی رہے،
مہربانی فرما کر میرے اور میرے خاندان اور میرے ساتھِیوں کے لِئے دُعا کریں۔
شُکریہ
اشرف گِل
اشرف گلل
کلل. نو. ٠٣٠٠٤٤٤١٤٨٨نکسن خان
خُداوند یِسُوع مسِیح کے جلالی، بابرکت اور عظِیم نام میں آپ سب کا سلام!
میرا نام نِکسن خان ہے میں پِچھلے 2 سال سے عجیب کیفیت اور تکلیف میں مُبتلا ہُوں۔ میرے پیٹ کے اندر بائیں طرف پر کُچھ غدُود سے بنے ہُوئے ہیں جِس کی وجہ سے بائیں طرف کا پُورا حِصّہ سر سے پاؤں تک کھِنچا رہتا ہے، بوجھل اور مدہوش محسُوس کرتا ہُوں اور ایسا لگتا ہے جیسے میرا دِماغ سُن ہوگیا ہے۔ طبعی لِحاظ سے میں اپنے کافی ٹیسٹ بھی کروا چُکا ہُوں جِن میں کِسی مرض کی تشخِیص نہیں ہُوئی۔ مَیں پِچھلے ڈیڑھ سال سے گھر پر ہُوں اور عدم دِلچسپی کی وجہ سے کوئی بھی کام کرنے سے قاصِر ہُوں جبکہ اِس سے پہلے میں کمپیوٹر آپریٹر اور اکاونٹنٹ کی حیثِیت سے ایک اِدارے میں کام کِیا کرتا تھا۔ لہٰذا آپ سب سے درخواست ہے کہ مُجھے اپنی خصُوصی دُعاؤں میں یاد رکھیں تاکہ خُداوند مُجھے فوری اور کامِل شِفا عنایت فرمائے کِیونکہ میرا اِیمان ہے کہ ہمارا خُداوند سب کُچھ کرنے میں قادِر ہے۔ آمینعِرفان مومل
خداوند میں آپ سب کو سلام،
میرے گھر کے حالات بہت نازک ہو گئے ہیں، میرے گھرانے کے لِئے دُعا کِیجئے کہ خداوند خُدا ہم سب پر رحم کرے اور اپنا فضل بخشے۔ آپ کی ٹیم کے لئے دُعا ہے کہ خُداوند آپ سب کو ترقّی دے اور آپ سب کو ہمیشہ خُوش و خُرم رکھّے۔ آمین
عِرفان موملفیضان اعظم
آداب، خُداوند میں آپ کو سلام، مہربانی فرما کر میرے لِئے دُعا کِیجئے کہ مَیں اپنی تعلِیمی سرگرمِیوں میں دِلچسپی سے حِصّہ لے سکُوں اور اپنے اِمتحانات میں اچھّا نتِیجہ لے کر آ سکُوں۔
شُکرِیہ
فیضان اعظمجونسن راجا
عزِیز بھائِیو اور بہنو، مِسیح میں آپ سب کی سلامتی ہو۔
میرا نام جونسن ہے اور مَیں اپنے خاندان اور خاص طور پر اپنے والِد کے لِئے دُعا کی درخواست کرنا چاہتا ہُوں۔ میرے والِد کو عارضہء دِل لاحق ہے، آپ سے اِلتماس ہے کہ خُدا سے دُعا کریں کہ میرے والِد کو اِس مرض سے کامِل اور مُستقل شِفا حاصِل ہو جائے کِیونکہ میرا اِیمان ہے کہ ہمارا خُدا سب کُچھ کرنے میں قادِر ہے۔
شُکریہ، آپ کا بھائی
جونسن راجاپاسٹر بابر مسِیح
خُداوند کی سلامتی سدا آپ سب کو حاصِل ہوتی رہے!
میرا نام بابر مسِیح ہے اور مَیں ایک پاسٹر ہُوں۔ میری 18 سالہ بیٹی کو بچپن سے دمہ کی شِکایت ہے۔ مَیں اپنے خاندان اور کلِیسیا کے ہمراہ ہمیشہ اُس کی شِفایابی کے لِئے دُعا کرتا ہُوں اور اب "تیرا کلام" کے توسط سے مَیں اپنی دُعاوں میں آپ سب کو بھی شرِیک کرنا چاہتا ہُوں۔ مہربانی فرما کر آپ سب میری بیٹی کی شِفایابی کے لِئے خُدا سے دُعا کِیجئے۔ شُکریہ
خُداوند آپ سب کے ساتھ ہو اور ہمیشہ آپ پر اپنی برکات کا سایہ بنائے رکھّے۔ آمِین
آپ کا خیراندیش
پاسٹر بابر مسِیحلُوکس جوزف
ہمارے مُنجّی خُداوند یِسُوع کے نام میں آپ کو سلام!
میرا نام لُوکس جوزف ہے اور مَیرا تعلُق لاہور، پاکِستان سے ہے۔ مَیں 1995 سے الیکٹرونکس مصنُوعات کی خرِید و فروخت کے کاروبار سے مُنسلک ہُوں۔ جبکہ وطن عزِیز کی موجُودہ معاشی صُورت حال کے پیش نظر ہمارے کاروبار میں مندی کا رُجحان ہے اور پِیچھلے تِین ماہ سے ہمیں نُقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مُستقبل قرِیب میں کوئی اُمِید کی کِرن بھی نظر نہیں آ رہی پَس اِسی وجہ سے مَیں بہت پریشان ہُوں۔ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ بشمُول میرے اَیسے تمام افراد کے لِئے دُعا کِیجئے کہ خُداوند اپنا قُدرت والا ہاتھ بڑھا کر ہمیں اِس بدحالی سے نِکلالے اور ہمارے مُلک میں امن اور سلامتی کی فِضا قائِم کرے اور ہر ایک کے لِئے باعِزّت روزگار اور کاروبار کے مواقع عطا کرے۔ خُداوند آپ سب کو ڈھیروں برکات سے نوازے۔ آمِین
آپ کی دُعاووں کا طالِب
آپ کا بھائی
لُوکس جوزفاِسٹِیفن بہادُر
خُداوند یِسُوع مسِیح کے جلالی، بابرکت اور عظِیم نام میں آپ سب کا سلام!
ماووں کے عالمی دِن پر جب آپ سب اپنی اپنی ماووں کے لِئے دُٰعا کریں تو میری آپ سے اِلتماس ہے کہ میری ماں کے لِئے بھی دُعا کِیجئے گا۔ یُوں تو صبر، برداشت اور محبّت کی کئی مثالوں کے بارے میں سُنا اور پڑھا ہے لیکِن میری ماں میری آنکھوں دیکھی صبر، برداشت اور محبّت کی ایک بے نظِیر مِثال ہیں۔ وہ پِیچھلے بِیس سالوں سے ذیابطیس میں مُبتلا ہیں، پانچ دفعہ مُختلِف طبعی وجُوہات کی بِنا پر اُن کی سرجریز [آپریشنز] ہو چُکی ہیں اور دو دفعہ فالِج کا اٹیک بھی ہُوا ہے اور اَب صُورت حال یہ ہے کہ وہ بغیر سہارے کے چلنے پھِرنے سے بھی قاصِر ہیں۔ اِس سب کے باوجُود، خُدا پر اُن کا اِیمان اور بروسہ ایک لمحے کے لِئے بھی نہیں ڈگمگایا، ایک بار بھی اُنہوں نے اِس آزمائش کے لِئے خُدا سے شِکایت نہیں کی، ایک بار بھی اُن کے زبان سے مایُوسی کے کلمات باہِر نہیں آئے بلکہ ہر وقت خُدا کا شُکر کرتی ہیں۔ عام اِنسان چند دِنوں کے لِئے بِیمار پڑ جائے تو کِتنا چِڑچڑا ہو جاتا ہے مگر اِتنی لمبی بِیماری کے باوجُود اُن میں زرہ برابر بھی چڑچڑاپن نہیں آیا۔ آج بھی جب ہم [اُن کی اولاد] میں سے کوئی بِیمار ہو جائے تو اُنہیں خُود سے زِیادہ ہماری پرواہ ہوتی ہے۔ جب ہم روز صُبح دفتر کے لِئے نِکلتے ہیں تو وہ ہمارا سر مُنہ چُوم کر اور ہمیں ڈھیروں دُعا دے کر رُخصت کرتی ہیں اور جب ہم شام کو دفتر سے لوٹ کر آتے ہیں تو ہمیں اپنے سِینے سے لگاتی اور سر پر پیار دیتی ہیں۔ جب تک ہم سب بھائی گھر نہ آ جائے تو وہ تب تک جاگتی اور اِنتظار کرتی رہتی ہیں اور جب ہم سب گھر آ چُکتے ہیں تو پھِر وہ سوتی ہیں ورنہ اُن کی آنکھیں دروازہ پر ہوتی ہیں اور ہمارے لوٹنے کی مُنتظر ہوتی ہیں۔ اگر کبھی دفتر سے لوٹنے کے بعد ہماری اُن سے مُلاقات نہ ہو تو وہ خُود دِیوار کے سہارے چل کر ہمارے کمرے تک آجاتی ہیں اور اپنی باہوں میں بھر کر بہت پیار کرتی ہیں۔ میری ماں خُدا کا طرف سے مُجھے عطا کِیا ہُوا ایک انمول تحفہ ہے جِس کا اِس دُنیا میں کوئی نعم البدل نہیں۔ اِس لِئے میری آپ سب سے درخواست ہے کہ میری ماں کی سلامتی اور صحت کے لِئے اپنی انفرادی اور اِجتماعی عبادات میں خاص طور پر دُعا کِیجئے۔ مَیں آپ سب کا بے حد مشکُور ہُوں گا۔
ماں کے لِئے دُعاوں کا طلبگار
اِسٹِیفن بہادُروقاص سُلیمان
خُداوند یِسُوع مسِیح کے عظِیم و بابرکت نام میں آپ سب کو سلام!
میرا نام وقاص سُلیمان ہے اور مَیں گُجرانوالہ کی ایک مسِیحی آبادی کا رہایشی ہُوں جہاں اِن دِنوں مسِیحی لوگ خَوف اور دہشت میں زِندگی گُزارنے پر مجبُور ہیں۔ میری دُنیا بھر کے تمام مسِیحی بہن بھائِیوں سے اِلتماس ہے کہ وہ گُجرانوالہ سے مُلحقہ مسِیحی آبادِیوں کے لِئے دُعا کریں کہ خُداوند اُنہیں ہر طرح کے ظُلم اور اِنتہاپسندی کے خطرات سے بچا کر محفُوظ رکھّے۔ مَیں اُن لوگوں کے لِئے بھی دُعا کی درخواست کرنا چاہتا ہُوں جو مذہب کو ذریعہ بناکر لوگوں کو مُشتعل اور گُمراہ کرتے ہیں کہ خُداوند اُن کی مغفرت فرمائے۔ آمِین
مسِیح میں آپ کا بھائی
وقاص سُلیمانسُہیل اِقبال
عزِیز ساتھِیو!
مَیں سُہیل اِقبال، کِرن کے لِئے دُعا کی درخواست دینا چاہتا ہُوں جِس پر خُداوند نے کرم کِیا ہے اور وہ اُمِید سے ہے۔ دِلی طور پر وہ بَیٹے کی پیدائش کی خواہش مند ہے پھِر بھی وہ اپنی مرضی نہیں بلکہ خُدا کی مرضی کو دِل و جان سے قبُول کرنے کا اِرادہ رکھتی ہے۔ برائے کرم آپ سب کِرن اور اُس کے بچّے کو اپنی خصُوصی دُعاوں میں یاد رکھّیں۔ آمِین
آپ کا بھائی
سُہیل اِقبالبابر منظُور
مسیح کے بابر کت نام میں آپ سب کو میرا سلام
میرا نام بابر ہے اور 7 مئی 2011 سے میرے اِمتحانات شُرُوع ہو رہے اِس لِئے میری آپ سب سے گُزارِش ہے کہ میرے لِئے دُعا کریں تاکہ مَیں بہترین تیّاری کے ساتھ اپنے اِمتحانات دے سکُوں اور اچھّے نمبروں سے پاس ہو سکُوں۔ خُداوند آپ سب کو بہت برکت دے۔ آمِین
آپ کا بھائی
بابر منظُورجاوید بِلا رندھاوا
خُداوند مسِیح میں آپ سب کو سلام
میرے خاندان کے لِئے خُداوند کے حضُور دُعا کریں کہ خُداوند ہم سب کو اِکٹھا رکھّے اور ہمیں اِبلِیس کے تمام منصُوبے سے بچا کے محفُوظ رکھّے۔ آمِین
آپ سب کی دعاؤں کا طلبگار
جاوید بِلا رندھاواپاسٹر بابر مسِیح
عزِیز مسِیحی بھائِیو اور بہنو، خُداوند یِسُوع مسِیح کے مُقدّس نام میں آپ سب کو سلام، میری گُذارِش ہے کہ میرے اور میرے ہم خُدمت بہن بھائِیوں کے لِئے دُعا کیجئے تاکہ ہم اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل سے خُدا سے محبّت کرتے ہُوئے اِس خِدمت کے کام کو جاری و ساری رکھ سکِیں اوراُس کے نام کو جلال دینے کا باعِث ٹھہریں اور مَیں بھائی سرفراز کے لِئے بھی دُعا کی درخواست دینا چاہتا ہُوں جو تقرِیباً گُذشتہ چھ ماہ سے بے روزگار ہیں کہ خُداوند اُنہیں روزگار عِنایت کرے تاکہ وہ اپنے خاندان کا پیٹ پال سکے۔ آمِین۔
فقط آپ کا بھائی
پاسٹر بابر مسِیحلُبنہ عاشِق
محترم قارئِین، مسِیح میں آپ سب کو سلام!
پِیچھلے کُچھ دِنوں سے میں اور میرا خاندان ذہنی دباو میں مُبتلا ہیں اور کافی پریشان ہیں۔ دراصل کِسی شخص نے ہمارے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے اور ہمیں دھوکہ دِیا ہے اور ہم اب تک اِس بات کی وجہ سے ڈیپریشن کا شِکار ہیں اِس لِئے میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ ہمارے لِئے دُعا کریں کہ خُداوند ہمیں اِس آزمائش سے نِکلنے کی قوّت عِنایت کرے اور ہماری ساری پریشانی دُور فرما دے۔ آمِین۔
آپ کی دُعاوں کی طلبگار
لُبنہ عاشِقسلِیم گِل
میرا نام سلِیم گِل ہے اور میں کافی عرصّہ سے بے روزگار ہُوں۔ میری آپ سے درخواست ہے کہ میرے لِئے دُعا کی جائے کہ خُداوند مُجھے ایک باعِزّت روزگار عطا فرمائے۔ خُداوند آپ سب کے ساتھ ہو۔ آمِین۔
آپ کا بھائی
سلِیم گِلنعِیمہ بھٹّی
مسِیح یِسُوع کے جلالی نام میں آپ سب کو سلام،
میں اپنے کزن الماس اور اپنی امّی ایلزبتھ کے لِئے دُعا کی درخواست کرنا چاہتی ہُوں۔ دراصل الماس تو کافی عرصّہ سے بِیمار ہے اور چلنے پھِرنے سے بھی قاصِر ہے جبکہ میری امّی کے جوڑوں میں درد رہتا ہے۔ میری آپ سب سے اِلتماس ہے کہ اِن کی شِفا اور صحتیابی کے لِئے دُعا کِیجئے۔ خداوند آپ سب کے ساتھ ہو اور اُس کا فضل اور اِطمِینان ہمیشہ آپ کو حاصِل ہوتا رہے۔ آمِین
فقط
نعیمہ بھٹّی، لاہور پاکستانتیرا کلام ٹِیم
عزیز مسِیحی بہنو اور بھائِیو!
خُداوند کی سلامتی اور اِطمِینان ہمیشہ آپ سب کو بلکہ دُنیا کے ہر اِنسان کو حاصِل ہوتا رہے۔ چند دِن پہلے جاپان میں آنے والے ہولناک سُونامی اور زلزلے سے مُعتد لوگ اِس دُنیا سے اِنتقال فرما گئے، کئی لوگ اب تک لاپتہ ہیں، کئی مُصِیبت میں پھنسے ہُوئے ہیں اور کئی اپنے عزیزوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ معاشی لِحاز سے تو شاید ہم اُن کی مدد کرنے کی اسطاعت نہ رکھتے ہوں لیکِن اپنی دُعاوں کی بدولت ہم خُداوند اپنے خُدا سے اُن کی شفاعت کرسکتے ہیں کہ خُداوند دُکھ اور مُصِیبت کی اِس گھڑی میں اُنہیں کا ہادی اور نِگہبان ہو۔ پَس آپ تمام قارئیں سے اِلتماس ہے کہ اپنی روزمرّہ اِنفرادی اور اِجتماعی عبادات میں اِن مُصِیبت زدگان کے لِئے دُعا کریں کہ خُداوند اِس آزمائش میں اُنہیں صبر اور برداشت کرنے کا حوصلہ، اِس مُشکل سے نِکالے کی حِکمت، ایک دُوسرے کی بحالی کا جزبہ اور ایک نئی اِبتدا کی روشن اُمِید عطا فرمائے۔ آمِین۔
درخواست بجانِب
تیرا کلام ٹِیموحِید حمِید
معزز قارئین، مَیں اپنی امّی کے لِئے دُعا کی درخواست کرتا ہُوں جِنہیں ڈاکٹر نے فوری بائے پاس کی صلاح دی ہے جبکہ میرا اِیمان ہے کہ خُدا میری امّی کو مُعجزانہ شِفا عطا فرمائے گا کُیونکہ اُس کا وعدہ ہے کہ جہاں دو یا تِین میرے نام پر اِکھٹے ہیں وہاں مَیں اُن کے بِیچ ہُوں، پَس دُعا کِیجئے کہ خُداوند میری امّی کو شِفا بخشے اور اُنہیں بائے پاس کی ضرُورت ہی نہ پڑے۔ آمِین۔
مسِیح میں آپ کا بھائی
وحِید حمِیدتیرا کلام ٹِیم
تیرا کلام ٹِیم روزوں کے اِن مُبارک ایّام کی آمد پر اپنے تمام قارئین سے اِلتماس کرتی ہے کہ وہ پاکستان کی سلامتی اور اِس میں بسنے والے ہر اِنسان کی خُوشحالی کے لِئے اپنی روزمرّہ دُعاوں میں خُدا تعالٰی سے خصُوصی فریاد کریں۔
آپ سب کی خیراندیش
تیرا کلام ٹِیمناصِر گِل
میرا نام ناصر ہے، مَیں ارُوبا کے لِئے دُعا کی درخواست کرنا چاہتا ہُوں. دراصل آج اُس کا انگریزی کا پرچہ ہے آپ سب سے اِلتماس ہے کہ اُس کے لِئے دُعا کریں کہ اُس کا یہ پرچہ ٹھیک ٹھیک ہو جائے اور وہ اچھّے نمبروں سے پاس ہو جائے۔
شُکریہ،
فقط آپ کا بھائی
ناصر گِل، (ساہِیوال)بابر گِل
میرا نام بابر ہے اور میں آپ تمام مسِیحی بہن بھائِیوں سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ میرے اور میرے خاندان کی خیر و عافِیت کے لِئے آپ سب خُداوند کریم سے دُعا کریں کہ خُداوند ہمیں اپنی برکات سے نوازے اور اپنے مرضی کے مُطابِق زِندگی بسر کرنے کی توفِیق بخشے۔ آمِین۔
آپ کا بھائی
بابر گِلفرزانہ
مسیح یِسُوع میں آپ سب کو سلام!
میرا نام فرزانہ ہے اور مَیں نے نَوکری کے لِئے ایک جگہ درخواست دے رکھّی ہے لہٰزا میری آپ سب سے گُزارِش ہے کہ آپ میرے لِئے دُعا کریں کہ مُجھے یہ نَوکری مِل جائے۔ شُکریہ
آپ کی بہن
فرزانہہارُون پال
معزز مسِیحی ساتھِیو!
مسِیح یِسُوع میں آپ سب کو میرا سلام، میری آپ سے درخواست ہے کہ میرے خاندان کے لِئے دُعا کریں تاکہ وہ مسِیح کی مُحبت میں ترقی کرے اور اُس کی قُربت میں زِندگی گُزارنے والا حقِیقی مسِیحی خاندان بن سکے۔ آمِین
آپ کا بھائی
ہارُون پالنورِین گُل
عزیز بہنو اور بھائِیو!
میری آپ سب سے مودبانا گُزارِش ہے کہ میرے اور میری بہن کے لِئے دُعا کریں کہ خُداوند ہمارے روزگار میں ہمیں ترقی عطا کرے اور ہمیں ہِمّت دے کہ ہم اپنے ہر خواب کو حقِیقت میں بدل سکیں اور اپنے کِردار، چال چلن اور قول و فعل کے ذریعے مسِیح کا جلال ظاہر کرنے والے بن سکیں۔ آمِین
آپ کی دُعاوں کی طلبگار
نورِین گُل اور بہنالبرٹ روز
عزِیز مسِیحی بہنو اور بھائِیو!
خُداوند کی سلامتی آپ سب کے ساتھ ہو، میری آپ سے اِلتماس ہے کہ ہمارے عزیز بھائی وِکی کے لِئے دُعا کِیجئے کہ خُداوند اُس کی بِیماری کو دُور فرمائے اور اُسے مُکمل صحتیابی عطا فرمائے۔ آمِین۔
شُکریہ
البرٹ روزذِیشان
خُداوند کی سلامتی اور اِطمِینان آپ سب کو ہمیشہ حاصل ہوتا رہے، عزِیز دوستو اور ساتھِیو، میری آپ سب سے درخواست ہے کہ میرے خاندان کے لِئے خصُوصی دُعا کریں کہ اُنہیں خُداوند کا فضل اور برکات حاصل ہوتی رہیں اور اُن کی زندگی سے خُداوند کا جلال ظاہر ہوتا رہے۔ آمِین
شُکریہ، آپ کا بھائی
ذِیشانکامران یعقُوب
خُداوند یِسُوع کے جلالی نام میں آپ سب کو سلام !
میری بڑی بہن کافی عرصّے سے بیمار ہے میری آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ سب اُس کی صحتیابی کے لیے دُعا کریں کہ خُداوند اُس شِفا بخشے اور تندرُستی عنایت فرمائے۔ آمین
مسِیح میں آپ کا بھائی
کامران یعقُوبکنول نِشاط
عزیز بھائِیو اور بہنو،
میری درخواست ہے کہ آپ چار سالہ شیرون کو اپنی روز مرّہ دُعاوں میں یاد رکھّیں جِس کو سرجری کے بعد اعصابی نظام میں مصنوعی شریانیں نصب کی گئی ہیں۔ دُعا کِیجئے کہ شیرون مُستقبل میں عام بچّوں کی طرح ایک صحت مند زِندگی گُزار سکے۔
شُکریہ
کنول نِشاطنگِینہ مورس
مسِیح میں آپ سب کو سلام!
آپ سے درخواست ہے کہ بھائی پرویز اور اُن کی شرِیکِ حیات کے لِئے دُعا کِیجئے کہ اُن کی آپسی ناراضگی مٹ جائے اور وہ محبت کے ساتھ اپنی آنے والی زِندگی گُزار سکیں اور بھائی عمران کے لِئے بھی دُعا کریں کہ خُداوند اُنہیں اولاد جیسی انمول نعمت بخشے۔ آمِین
نگِینہ مورسعرفان مسِیح
مسِیح میں آپ سب کو سلام، آپ سے درخواست ہے کہ میرے لئے خداوند خدا سے دُعا کیجئے کہ خُداوند مُجھے ہر بدی سے بچا کر رکھّے اور مُجھے راہِ حق پر چلنے کی توفِیق عطا کرے اور اپنے فضل کی بدولت ہمیشہ کی زِندگی کی میراث عطا کرے۔ آمِین
آپ کی دُعاوں کا طلبگار
عرفان مسِیحمُمتاز جون
محترم بھائِیو اور بہنو،
مَیں راولپِنڈی سے مُمتاز جون آپ سب سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ میرے لِئے دُعا کی جائے تاکہ خُداوند مُجھے ایک باعِزّت روزگار عطا فرمائے اور میری والدہ کو صحت و تندرُوستی بخشے اور میری چھوٹی بہن شیلہ عدنان کو اولاد جیسی انمول نعمت عطا فرمائے اور اُسے تسلّی اور اِطمِینان بخشے۔ آمِین۔
فقط آپ کا بھائی
مُمتاز جونپرویز جون
محترم بھائِیو اور بہنو،
میرے بیٹے اسٹِیفن جون کے آٹھوِیں جماعت کے اِمتحانات 7 فروری 2011 سے شُرُوع ہو رہے ہیں۔ وہ پہلی بار بورڈ کے اِمتحانات کی تیّاری کر رہا ہے اِس لِئے میری آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ اُس کے لِئے خصُوصی دُعا کریں کہ خُداوند اُسے اِن اِمتحانات میں نمایاں کامیابی عنایت فرمائے۔ آمِین۔
فقط آپ کا بھائی
پرویز جونہارُون
معزز قارِئین، سلام!
ہمیں ایک پیغام موصُول ہُوا ہے جِس میں ہارُون نامی ایک فرد کے خاندان کے لِئے خصُوصی دُعا کی درخواست کی گئی ہے۔ کہ خداوند ہارون کے خاندان کو درپیش تمام مسائل کا حل اُن پر عیاں فرما دے اور اُن میں آپسی میل مِلاپ اور مُحبّت فروغ پائے اور وہ خُداوند میں زِندگی گُزارنے والے بن سکیں۔ آمِین۔
تیرا کلام ٹِیماِندریاس گِل
عزِیز بھائِیو اور بہنو، خُداوند کی سلامتی ہمیشہ آپ سب کے ساتھ ہو!
میری شرِیک حیات پِیچھلے کئی برسوں سے علیل ہیں اور حال ہی میں ڈاکٹر نے ہرنِیا کی تشخِیص کرتے ہُوئے اُنہیں سرجری کی صلاح دی ہے۔ یہ سرجری 28 جنوری 2011 ، جُمعہ، کو ہو گئی۔ آپ سب سے خصُوصی دُعا کی اپِیل ہے۔ شُکریہ
خُداوند میں آپ کا بھائی
اِندریاس گِلسلِیم بھٹّی
محترم عزِیزو، مسِیح یِسُوع میں آپ سب کو سلام،
ہماری شادی کو دو برس ہو چُکے ہیں اور ہم اولاد کے مُنتظر ہیں۔ آپ سب سے گُزارِش ہیں کہ ہمیں اپنی روزمرّہ دُعاوں میں یاد رکھّیں۔ شُکریہ
آپ کی دُعاوں کے طلب گار
مسٹر اینڈ مسِز سلِیم بھٹّیرانی
خُداوند یِسُوع مسِیح کی جلالی نام میں آپ سب کو سلام!
میرا نام رانی ہے اور میری والدہ کی طبعیت بہت خراب ہے اِس لِئے میری آپ تمام مسِیحی بہن بھائِیوں سے اِلتماس ہے کہ آپ میری والدہ کو اپنی روزمرہ دُعاؤں میں یاد رکھیں تاکہ خُداوند اُن پر رحم فرمائے اور اُنہیں اِس بِیماری سے شِفا عنایت فرمائے۔ آمِین۔
مسِیح میں آپ کی بہن
رانیعمران یُونس
خُداوند یِسُوع میں آپ سب کو سلام!
میرا نام عمران یُونس ہے اور مَیں دُبئی میں کام کرتا ہُوں۔ خُداوند کے فضل سے سال رواں میں میری شادی طے پائی ہے اور حال ہی میں مَیں نے بہتر روزگار کے حصُول کے لِئے عربیت شووتمی نامی ایک اِدارے میں اِنٹرویو بھی دیا ہے اِس لِئے مَیں چاہتا ہُوں کہ آپ تمام بہن بھائی دُعا کریں کہ خُداوند میری شادی کے تمام پروگرام اور اِن میں ہونے والے اخراجات کو بخیریت اپنے اِلٰہی خزانہ سے پُورا فرمائے اور مُجھے میرے اِنٹروِیو میں بھی کامیابی عطا فرمائے۔ خُداوند آپ سب کو بہت برکت دے۔ آمِین
آپ کا بھائی
عمران یُونس
کامران یعقُوب
خداوند یسوع میں آپ سب کو سلام !
میں ایک گُناہگار اِنسان ہُوں مُجھے اِس بات کا احساس ہو چُکا ہے اور مَیں نے اپنے گُناہوں سے توبہ بھی کر لی ہے اور مَیں ایک حقِیقی مسیحی زِندگی گُزارنے کا خواشمند ہُوں اور خُداوند یِسُوع مسیح کی خِدمت کرنا چاہتا ہُوں۔ میری آپ سب سے اِلتماس ہے کہ میرے لِئے دُعا کریں کہ مسیح کا فرمانبردار خادِم بن سکُوں۔ آمِین
آپ کی دعاؤں کا طلبگار
کامران یعقوبایگنس ڈِین
محترم بھائِیو اور بہنو، میری آپ سب سے درخواست ہے کہ میرے خاندان کے لِئے خصُوصی دُعا کریں، میرے بَیٹے ذین کی تعلِیم، میرے بھائی ولِیم کی صحت اور میرے فلاحی اِدارے کو درپیش تمام تر معاشی مثائِل کے چھُٹکارے کے لِئے دُعا کریں کہ خُداوند ہمیں ہر آزمائیش سے آزاد کرے۔ آمِین
فقط آپ کی بہن
ایگنس ڈِیناوگسٹِن مُشتاق
مسِیح یِسُوع میں آپ سب کو سلام، میرا نام اوگسٹن مُشتاق ہے اور مَیں اپنے لئے دُعا کروانا چاہتا ہُوں کہ خُداوند مُجھے ہِمت اور طاقت عطا کرے کہ مَیں اُس کی مرضی بجا لانے والا بنُوں۔ آمِین۔اِلیاس مسِیح
مسِیح میں میرے عزِیز بھائِیوں اور بہنوں، مَیں اپنی چھوٹی بہن کے لِئے دُعا کی درخواست کرنا چاہتا ہُوں۔ میری بہن بہت بِیمار ہے اِس لِئے مَیں تیرا کلام کے تمام قارئِین سے مودبانہ اِلتماس کرتا ہُوں کہ میری بہن کی جلد صحتیابی کے لِئے دُعا کی جائے۔ شُکریہنوایل اِندرِیاس
مَیں آپ سب سے درخواست کرتا ہُوں کے میرے اور میرے خاندان کے لِئے دُعا کی جائے اور میرے کاربار کے لِئے بھی دُعا کی جائے تاکہ میں معاشی طور پر ترقی کر سکُوں۔ شُکریہ
آپ کی دُعاؤں کا طلبگار
نوایل اِندریاسسحر پرویز
میری نانی امّاں کے گھُٹنوں میں بہت درد رہتا ہے اور اِن میں کافی سوجن بھی رہتی ہے اور وہ بمُشکل سہارے کے ساتھ چل پاتی ہیں کِیُونکہ کمزوری کی وجہ سے اُنہیں کِسی سہارے کو پکڑنے میں بھی دُوشواری پیش آتی ہے۔ آپ تمام لوگوں سے دُعا کی درخواست ہے۔ شُکریہسحر پرویز
مسِیح میں آپ سب کو میرا سلام قبُول ہو، عزیز بھائِیو اور بہنو میری شادی کو تین سال بِیت چُکے ہیں اور مَیں خُدا کے عظیم تحفے (اولاد) کی مُنتظر ہُوں۔ اِس لِئے آپ سے دُعا کی درخواست ہے۔ شُکریہلِیو جوزف
مَیں، لِیو جوزف اپنے پانچ سالہ بَیٹے کے لِئے دُعا کی درخواست کرنا چاہتا ہُوں۔ میرے بیٹے کو ذیابیطس "A" ہے، عزیزوں دُعا کِیجئے کہ خُداوند خُدا میرے بیٹے پر اپنا رحم ظاہِر کرے اور اُسے اِس بِیماری سے چھُٹکارا بخشے تاکہ وہ ایک صحت مند زِندگی گُزار سکے۔ آمِین۔
مسِیح میں آپ کا عزِیز بھائی
لِیو جوزفخادِم خان مسِیح
میرا نام خادِم خان ہے اور مَیں سعودی عرب میں رہتا ہُوں مَیں آپ کی پوری ٹِیم کا دل سے شُکر گُزار ہُوں کہ آپ لوگ ہر روز تازہ روٹی سے مُجھے تازہ دم کرتے ہیں۔ یہاں پر چرچ نہیں ہے لیکِن آپ لوگوں کی کوشِش کی بدولت مَیں اور مُجھ جیسے کئی لوگ خُداوند کے کلام سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔ آپ کے سِلسِلہ "روحانی غِذا" سے میری رُوح کو بڑی تازگی مِلتی ہے اور مَیں اپنے آپ کو تازہ دم محسُوس کرتا ہُوں۔ علاوہ ازِیں، مَیں موقع کو غنِیمت جان کر اپنے اور اپنے خاندان کے لِئے دُعا کی درخواست بھی کرنا چاہتا ہُوں کہ خُداوند ہمیشہ ہماری ہدایت اور راہنُمائی فرمائے۔ آمِین۔
مسِیح میں آپ کا بھائی
خادِم خان مسِیحکِرن
مسِیح یِسُوع میں آپ سب کو میرا سلام، مَیں چاہتی ہُوں کہ میرے اور عُثمان کے لِئے دُعا کی جائے کِیونکہ ہمارے رِشتے میں دراڑ پڑتی جا رہی ہے۔ خُداوند ہماری ہدایت اور راہنُمائی کرے اور ہمیں عقل و فہم عطا کرے تاکہ ہم اِس آزمائِش سے نِکل سکیں۔ آمِین۔عِرفان مسِیح
عزِیز بہنوں اور بھائِیوں میری آپ سب سے درخَواست ہے، میری بہن کے لِئے دُعا کریں کہ خُداوند اُسے ہر مُشکِل سے دُور رکھّے اور اُس پر اپنا فضل کرے اور اُسے اپنی بَرکات سے نوازے۔ آمِین۔
شُکرِیہ
عِرفان مسِیحفارُوق
میرا نام فاروق ہے اور میرا تعلُق ایک مُسلِم خاندان سے ہے۔ مَیں سعودی عَرب میں نَوکری کرتا ہوں، میرا سعودی کفِیل مُھجے بہت زِیادہ پریشان کر رہا ہے تاکہ مَیں تنگ آکر اپنے وطن یعنی اِنڈیا لَوٹ جاؤں جبکہ مَیں یہاں رہ کر نَوکری کرنا چاہتا ہُوں۔ اِس لِئے مَیں آپ تمام مسِیحی بہن بھائِیوں سے دَرخواست کرتا ہُوں کہ میرے لِئے خُدا سے دُعا کی جائے تاکہ میرے سعودی کفِیل کا رویہ تبدِیل ہو جائے اور وہ مُجھے پریشان کرنا چھوڑ دے۔
اِس ویب سائٹ کے بارے میں مُجھے میرے دَوست خادم خان نے بتایا ہے جو کے ایک پاکستانی مسِیحی ہے۔ میرا اِیمان ہے کہ جب آپ میرے لِئے دُعا کریں گے تو خُدا آپ سب کے وسِیلہ سے ضرُور مُجھے اِس مُشکِل سے چھُٹکار ا دِلائے گا۔ (آمین)جین جون
مسِیح میں تمام عزِیزوں کو سلام، مَیں اپنے خاندان کے لِئے خصُوصی دُعا کی دَرخواست دینا چاہتی ہُوں۔ میرا خاندان بہت سی مُشکلات میں گِرفتار ہے، میرا اِیمان ہے کہ آپ سب میرے ساتھ مِل کر میرے خاندان کے لِئے دُعا کریں گے تو خُداوند اپنا بَرکت بھرا ہاتھ بڑھائے گا اور ہمیں ہماری مُشکلات سے رہائی بخشے گا۔ آمِین
شُکریہ
جین جونصابِر بگّا
مَیں، صابِر بگّا، عنقرِیب پنجاب جا رہا ہُوں میرے لِیے دُعا کی جائے تاکہ مَیں خیرِیت سے اپنی منزلِ مقصُود پر پہُنچ کر اپنے خُدا کا شُکر ادا کر سکُوں۔ آمِین
مسِیح میں آپ کا بھائی
صابِر بگّاجون پِیٹر
عزِیز بہنوں اور بھائِیوں، میرا نام جون ہے اور مَیں برطانِیہ جا رہا ہُوں مَیں وہاں خیر و عافیت سے پہُنچ جاؤں اِس مقصد کے لِئے آپ سے دُعا کی درخواست ہے۔ مزِید یہ کہ خُداوند راہ راست کی پہچان میں میری راہنُمائی فرمائے اور مَیں روز بروز اُس کی قُربت اور مُحبّت میں بڑھتا جاؤں۔ آمِین۔
شُکریہ
جون پِیٹرایڈورڈسن
خُدا وند یِسُوع المسِیح کے زِندہ، اَبدی، جلالی اور با بَرکت نام کی سلامتی آپ سب کے ساتھ ہو، آمِین
میری دَرخواست ہے کہ میرے خاندان کے لِئے دُعا کی جائے۔ گھوٹنی ایل اور آموں میرے چھوٹے بھائِیوں کے نام ہیں، ایک نشہ کی لَت کا شِکار ہے تو دُوسرا بُری صحُبت کی وجہ سے جیل میں اپنی زِندگی گُزار رہا ہے پَس اِسی وجہ سے میرے والدین، مَیں اور میری چھوٹی بہن بہت پریشان ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ سب ہمارے خاندان کی بحالی کے لِئے خدا وند سے دُعا میں اِلتِجا کریں۔ شُکرِیہ
مسیح میں آپ کا بھائی
ایڈورڈسنشکِیلہ جمِیل
عزیز قارِئین، مُجھے ہپاٹائٹس کا مرض لاحق ہے، مَیں اِس سِلسِلہ میں ہر طرح کا پرہیز کر رہی ہوُں اور اپنے معالِج کی تمام تر ہدایات پر عمل بھی کر رہی ہُوں۔ مَیں آپ سب سے دُعا کی درخواست کرنا چاہتی ہُوں کہ آپ اپنی روزمرّہ کی انفرادی اور اِجتماعی عِبادات میں بالخصُوص میرے لِئے دُعا کریں تاکہ خُداوند مُجھے اپنے بچّوں میں سلامت رکھّے اور مُجھے صحت، تندرُستی، ہِمت اور حِکمت عِنایت فرمائے تاکہ مَیں اُس کے خَوف میں اپنے بچّوں کی تعلِیم و تربِیّت کر سکُوں اور تاعُمر اُس کی شُکرگُذاری کر سکُوں۔ آمِین
آپ کی دُعاؤں کی طلبگار
شکِیلہ جمِیلمیری
مسِیح میں آپ سب کو سلام، مَیں آپ سب سے گُزارِش کرتی ہُوں کہ ہمارے خاندان کو اپنی دُعاؤں میں یاد رکھّیں کہ خُداوند ہمارے خاندان کی ہدایت اور راہنُمائی فرمائے۔ آمِین۔ ازطرف میرییاسِر سُنیل
مَیری "تیرا کلام" کے تمام قارئین سے درخواست ہے کہ آپ سب میرے خاندان کے لِئے دُعا کِیجئے جو اِن دِنوں کافی مُشکلات کا شِکار ہے کہ خُداوند اُن کی تمام تر مُشکلات کو آسان فرما دے اور وہ اِس آزمائِش کی گھڑی کو خُداوند کی راہنُمائی سے پار کر سکیں۔ مَیں اپنے روزگار کے لِئے بھی دُعا کی درخواست کرنا چاہتا ہُوں کہ خُداوند مُجھے ایک باعِزّت روزگار عطا فرمائے۔ آمِین
شُکریہ، یِسُوع میں آپ کی دُعاؤں کا طلبگار
یاسِر سُنِیلمائیکل ایلِک جوہر
"تیرا کلام" کے تمام ممبران کو مسِیح یِسُوع میں سلام، دراصل مَیں روزگار کہ سِلسِلہ میں متحدہ عرب امارات میں رہاش پزِیر ہُوں اور مَیں اپنی شرِیک حیات "رُوبینہ" اور اپنے بھائی "سُنِیل" کو بھی یہاں بُلاوانا چاہتا ہُوں پَس آپ سب سے دُعا کی درخواست ہے کہ خُداوند اِس سِلسِلہ میں حائل تمام تر رُوکاوٹوں اور مُشکلات کو دُور فرمائے اور مَیں اپنے خاندان کے ہمراہ اپنی زِندگی گُزار سکُوں۔ آمِین
آپ کی دُعاؤں کو طلبگار
مائیکل ایلِک جوہرخادِم خان
میرا خاندان تِین لوگوں پر مُشتمِل ہے، مَیں خادِم خان، میری بیوی جوسفِین اور میری تِین سالہ بَیٹی ابجِیل۔ خُداوند نے ہم پر دُوبارہ اپنا فضل کِیا ہے اور اَولاد جیسی انمول نعمت وہ ہمیں دُوسری بار عِنایت کرنے کو ہے۔ میری آپ سب سے دَرخواست ہے کہ آپ میرے خاندان کے لِئے دُعا کریں بالخصُوص میری بِیوی جوسفِین کے لِئے کہ خُداوند اُسے اپنے پناہ اور حِفاظت میں رکھّے۔
مسِیح میں آپ کو بھائی
خادِم خانسُمیرا نوِید
مُجھے اِس ویب سائٹ کو دیکھ کر بہُت خُوشی ہُوئی، میرے ایک عزِیز بھائی نے مُجھے اِس کے مُتعلِق بتایا تھا۔ مَیں اُن لوگوں کے لِئے خُدا کی بہُت شُکرگُزار ہُوں جِن کی یہ کاوِش ہے اور اُن کے لِئے دُعاگو ہُوں کہ خُدا اُنہیں اپنی بَرکات سے نوازتا رہے اور وہ اِسی طرح ساری دُنیا میں اُس کی خُوشخبری کی منادی کرتے رہیں۔
مزِید یہ کہ مَیں اپنے ابّو (یُونس)، اپنی امّی (ہشمت) اور اپنی بہن (مُمتاز) کے لِئے دُعا کی دَرخواست دینا چاہتی ہُوں کہ خُداوند اُن کے تمام دُکھ دَرد اور مصائِب دُور فرما دے اور اُنہیں حقِیقی خُوشی اور اِطمِینان عطا فرمائے۔ (آمِین) آخِر میں مَیں طہے دِل سے اِس ویب سائٹ سے جُوڑے ہر فرد کا شُکریہ ادا کرتی ہُوں۔ سُمیرا نوِیدسلِیم بشِیر
معزِز قارئینِ کِرام، مسِیح میں آپ سب کو سلام، مَیں اپنے خاندان کے لِئے دُعا کی درخواست کرنا چاہتا ہُوں۔ دراصل خاندانی جھگڑے کی وجہ سے ہمارا خاندان ٹُوٹ چُکا ہے لہٰذا آپ سب سے اِلتماس ہے کہ ہمارے خاندان کے لِئے دُعا کی جائے تاکہ خاندان کے تمام افراد اپنی آپسی رنجِشیں مِٹا کر صُلح کر لیں اور پھِر سے ایک ہو جائیں۔ آمِینراحِیلہ جاوید
سلام، مَیں اپنے خاندان کے لِئے دُعا کروانا چاہتی ہُوں آپ سب خُداوند کے حُضُور دُعا کریں کہ ہمارے خاندان کے سارے مسائل حل ہو جائیں۔ آمِیننبِیل گِل
آپ سے اِلتماس ہے کہ میرے والدین کے لِئے دُعا کریں کہ خُداوند اُنہیں دُنیا کی ہر خُوشی، صحت و تندرُستی اور کامِل اِطمِینان عطا فرمائے اور مُجھے اور میرے بہن بھائِیوں کو اُن کی خِدمت اور فرمانبرداری کی توفِیق عنایت فرمائے تاکہ ہم بطور اَولاد بُری روِشوں سے باز رہ کر اپنے اچھّے اعمال کے بدولت اپنے والدین کی عِزّت پر ضرب نہ آنے دیں۔ اور ایک مِثالی مسِیحی خاندان کی حیثیت سے زِندگی گُزارنے والے بن سکیں۔ آمِین، نبِیل گِل.حنان عظِیم
مسِیح میں آپ سب کو میرا سلام، میری والدہ کو ہیپاٹائٹس اور ذیابیطس ہے مہربانی فرما کر میری والدہ کے لِئے دُعا کی جائے تاکہ میری والدہ اِن مُوذی اَمراض سے شِفا حاصِل کر سکے۔ حنان عظِیمپرویز غوری
“تیرا کلام” کے تمام ممبران کو مسِیح یِسُوع میں سلام قبُول ہو۔ میرا نام پرویز ہے اور مَیں ملتان کا رہنے والا ہُوں ۔ مُجھے “تیرا کلام” کے مُتعلِق “ڈیلی بائبل وَرسِز” کی ویب سائٹ سے پتا چلا ہے۔ میری آپ سے دُعا کے لِئے دَرخواست ہے کے آپ میرے اور میرے گھر کے تمام لوگوں کے لِئے دُعا کریں کہ خُداوند ہم پر اپنی رحمت و شفقت بھرا ہاتھ رکھّے اور ہمارے تمام دُکھ اور پریشانِیاں دُور کر دے۔ میرا بڑا بھائی ایک جھُوٹے مُقدمے میں گِرفتار ہے مَیں چاہتا ہُوں کہ اُس کے لِئے بھی دُعا کی جائے کہ خُدا اُس پر رحم کرے اور اُسے اِس آزمائش سے رِہائی عِنایت فرمائے۔ آمین
آپ کی دُعاؤں کا طلبگار
پرویز غوریعاصِم بھٹّی
میری والدہ ذیابیطس کی مریضہ ہیں، میری درخواست ہے کہ آپ اُن کی تندرُستی اور صحت کے لِئے دُعا کریں اور میرے لِئے بھی دُعا کریں کہ خُدا مُجھے قُوّت عِنایت کرے۔ آمِین، عاصم بھٹّیلعزر جان
میری امّی کے لِیے دُعا کریں۔ جوڑوں کے درد کی وجہ سے اِن کا بُرا حال ہے۔ گُھٹنوں میں شدِید دَرد کی وجہ سے چل نہیں پاتیں۔. مہربانی فرما کر اِن کی صحت یابی کی دُعاکریں ، خُداوند آپ سب کو برکت دے۔ آمِین۔ لعزر جانمسِز ایسٹر اِسٹِیفن
14 اگست کو جشنِ آزادی کے موقع پر بہت سے ٹریفِک حادثات ہُوئے اِن میں سے ایک ٹریفِک حادثہ میں میرا بھائی آصِف بھی شدِید زخمی ہُوا ہے۔ میری “تیرا کلام” کے ہر ایک قاری سے مودبانہ اِلتماس ہے کہ میرے بھائی کی صحت یابی کے لِئے دُعا کی جائے اور اُن لوگوں کے لِئے بھی دُعا کی جائے جو ایسے موقعوں پر تیز رفتاری سے گاڑیاں چلاتے ہیں اور نہ صِرف اپنے بلکہ دُوسروں کے نُقصان کا سبب ٹھہرتے ہیں کہ خُداوند ایسے لوگوں کی ہدایت اور راہنُمائی فرمائے۔ آمین، درخواست گُزار مِسِز ایسٹر اسٹِیفنشبِیر نظِیر
سب سے پہلے “تیرا کلام” کے تمام لوگوں کے لِئے خُدا کا شُکر ادا کرتا ہُوں جو اِس خِدمت کے کام کو سرانجام دے رہے ہیں۔ مَیں خُدا سے دُعا کرتا ہُوں کہ خُدا اِن سب کو کثرت سے برکت دے۔ اور مَیں “تیرا کلام” کے تمام قارئین سے دُعا کی درخواست کرتا ہُوں کہ میری والدہ مُسّرت کی شِفایابی کے لِئے دُعا کی جائے اور اِس لِئے بھی کہ خُداوند میرے گھر والوں کو اپنی برکات سے نوازے اور اُنہیں ہر آزمائش سے محفُوظ رکھّے۔ آمِین ، شکریہ
رضا بھٹّی
میرا نام رضا بھٹّی ہے، میرے والد بہت بِیمار ہیں میری آپ سب سے اِلتماس ہے کہ میرے والِد کی جلد صحت یابی کے لِئے دُعا کی جائے۔ شُکریہساجِد علِی
میرا نام ساجِد علی ہے، میری امّی جان کافی عرصّے سے بِیمار ہیں۔ میں“تیرا کلام” کے تمام قارئین سے درخواست کرتا ہُوں کہ وہ میری امّی کو اپنی روز مرّہ دُعاؤں میں یاد رکھیں تاکہ اﷲ تعالٰی اُنہیں جلد صحت یاب کر دیں۔ آمِین ، ساجِد علیتیراکلام ٹِیم
“تیرا کلام” کے تمام قارئین سے اِلتماس کی جاتی ہے کہ وہ متاثرینِ سیلاب کے لِئے دُعا کریں اور اِن کی بحالی اور اِمداد کے لِئے بھرپُور کِردار ادا کریں۔ مسِیحیت کا پیغام محبّت ہے اور محبّت کا تقاضہ یہ ہے کہ اِس دُکھ کی گھڑی میں اپنے بھائیوں اور اپنے ہم وطنوں کی مدد میں بھڑچڑ کر حصّہ لِیا جائے، ہماری دُعا ہے کہ خُداوند ہم سب کو نیک سامری کے نقشِ قدم پر چلنے اور مُصِیبت زدوں کی مدد کرنے کی توفِیق عِنایت فرمائے۔ آمِین، “تیرا کلام” ٹیمندِیم پرویز
میرا نام ندیم پرویز ہے اور میری درخواست ہے کہ پاکستان کے تمام سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لِئے دُعا کی جائے۔راشِد چوہان
میرا نام راشِد چوہان ہے اور میں آپ سب سے درخواست کرتا ہُوں کہ میرے خاندان اور میرے کاروبار کے لِئے دُعا کی جائے۔ شُکریہ، راشِد چوہانمحمد مُوسٰی قادری
“میں اپنے والدِ محترم کے لِئے دُعا کی درخواست کرتا ہُوں کہ اللہ اُنہیں صحت عطا فرمائیں” مُحمد مسعُود قادریشعیب جاوید
میری طرف سے آپ کو سلام، مَیں دسوِیں جماعت کا طالب عِلم ہُوں میری آپ سے یہ درخواست ہے ک آپ میرے لئے دُعا کریں کے مَیں اچھی طرح تعلِیم حاصِل کر سکُوں اور اپنے گھر والوں کے لئے کچھ کر سکُوں۔ خدا آپ کو برکت دے۔ آمین۔کاشِف پال
میرا نام کاشِف ہے۔ مَیں چاہتا ہوں کہ آپ سب میری بہن کے لِئے دُعا کریں کہ خُداوند اُس کے لِئے کِسی اچھّے رشتے کا اِنتظام کرے اور اُس کی شادی کا سارا بندوبست بھی اپنے اِلٰہی خزانہ سے پُورا کرے۔ آمِیننِکسن خان
میرا نام نکسن ہے۔ مَیں اپنے بھائی مائیکل کے روزگار اوراپنی فیملمی کے لِئے دُعا کی درخواست کرنا چاہتا ہُوں جو اِن دِنوں کئی آزمائشوں میں گِرفتار ہے کہ خُداوند ہم پر اپنا رحم فرمائے اور میرے بھائی کو اچھا روزگار اور میرے خاندان کو اِن آزمائشوں سے رہائی عنایت فرمائے۔ آمِینتشفِین میری
میرے بھای کا نام سنیل عرفان ہے، میری آپ سب سے درخواست ہے کہ میرے بھائی کے لِئے دُعا کی جائے تاکہ خُدا میرے بھائی کو برکت اور دانائی بخشے اور وہ اپنے ماں باپ کی عزت کرے، زِندگی میں ترقی حاصِل کرے، ہر بُرائی سے بچٔا رہے اور خُداوند کی پناہ میں رہے۔
اور میں اپنے لِئے بھی دعا کی درخواست کرنا چاہتی ہُوں کہ خُداوند میری زِندگی کی تمام راہیں کھول دے اور مُجھے اپنی پہچان بخشے اور خِدمت کا جو کام وہ مُجھ سے لینا چاہتا ہے اُسے مجھ پر ظاہر کرے تاکہ میں پُورے دِل سے اُس کی مرضی بجا لاوں۔ آمین، تشفیننورِین غُلام
سب سے پہلے تو میں تیراکلام ویب سائٹ کے لِئے خُداوند کی بہت شُکرگزار ہُوں، تیراکلام ایک بہترین ویب سائٹ ہے جو تعلِیمات مسِیح کی فروغ کا کام بخُوبی سرانجام دے رہی ہے۔ میں درخواست کرنا چاہتی ہُوں کہ میرے خاندان کے لِئے دُعا کی جائے کہ خُدا میرے خاندان کی مدد اور راہنُمائی فرمائے اور زِندگی کے ہر اِمتحان میں کامیابی عِنایت فرمائے۔ عزِیزوں اِس مقصد کے لِئے دُعا کِجیئے۔ نورِین غُلامشاہِد جون
میرا نام شاہِد سلِیم ہے اور میں سب سے پہلے تیرا کلام ویب سائٹ کا بہت مشکُور ہوں کہ جِنہوں نے آن لائین دُعا کی درخواست کا یہ سِلسِلہ شُرُوع کِیا ہے۔ مَیں آپ سب سے درخواست کرتا ہُوں کہ آپ میرے لِئے دُعا کریں کہ خُدا مُجھے روزگار عِنایت فرمایئے۔ “اَے خُدا ہماری اِس دُعا کو سُن، آمِین”ریچل
میری طرف سے آپ کو سلام، میرا نام ریچل ہے میں اپنے بھائی گُلفام کے لِئے دُعا کی درخواست کرنا چاہتی ہُوں جو آجکل بے روزگار ہے کہ خُداوند اُسے روزگار عنایت فرمائے اور وہ (گُلفام) خُداوند کے خوف کو محسُوس کرتے ہُوئے عقل و دانائی میں ترقی پاتا جائے۔ خداوند آپ سب کو برکت دے. آمینمسِز ایسٹر اسٹِیفن
میرا نام ایسٹر اسٹیفن ہے، دو سال قبل میرا آپریشن ہوا تھا لیکن آپریشن کے باوجُود مُجھے مُکمل صحتیابی نہیں مِلی۔ حال ہی میں جب میں نے دوبارہ ڈاکٹرز سے رابطہ کِیا تو اُنہوں نے مُجھے پھِر آپریشن کو مشورہ دِیا ہے۔ میرا اِیمان ہے کہ ہمارا خُداوند عظیم خُدا ہے اور وہ ہمیں مُکمل طور پر شِفا دینے کی قُدرت رکھتا ہے پس میں چاہتی ہوں کہ میرے لِئے خُدا سے دُعا کی جائے اِس لِئے میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ اپنی روزمرہ دعاوں میں، اپنے گِرجا گھروں میں نیز ہر عبادتی اجتماع میں بالخصوص میرے لِئے دُعا کریں۔ خُداوند آپ سب کو بہت برکت دے۔ آمین۔ ایسٹر اسٹیفنجونسن صدِیق
خُداوند آپ سب کے ساتھ ہُوں، میری امّی (زبیدہ) جو اِن دِنوں بہت زیادہ بیمار ہیں اِس لِئے مَیں آپ سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ اُن کی جلد صحتیابی کے لِئے اُنہیں اپنی روزمرّہ دُعاؤں میں یاد رکھئے۔ شُکرِیہ، جونسن صدِیقاسٹِیفن بہادر
ہماری شادی کو تین سال ہو چُکے ہیں اور دِل میں اولاد کی خواہِش لِئے خُداوند کی نظرکرم کے منتظر ہیں۔ ہمارا اِیمان ہے کہ خُدا ہماری دُعا سُنے گا اور ہمیں والدین بننے کا شرف بخشے گا۔ پَس آپ سب سے بھی یہی درخواست ہے کہ ہمارے اِیمان کی پختگی اور ہماری دُعا کی قبُولیت کے لِئے اپنی ذاتی دُعاؤں میں ہمیں یاد رکھّیں۔ خُداوند آپ سب کو بہت برکت دے، آمین۔ اِسٹِیفنآسِیہ
میرا نام آسیا ہے، اور ہمارے جان پہچان کی ایک غیرمسِیحی عَورت کی بَیٹی فاطِمہ ایک ٹریفک حادثہ میں بُری طرح زخمی ہُو گئی ہے، کافی وقت گُزرنے کے باوجُود اُسے اب تک ہوش نہیں آیا۔ اُس عَورت نے مُجھ سے درخواست کی تھی کہ اُس کی بَیٹی کے لِئے دُعا کی جائے۔ اِس لِئے مہربانی فرما کر آپ سب فاطِمہ کو اپنی روزمرہ دُعاؤں میں یاد رکھّیں۔ خُداوند آپ کو بہت برکت دے۔ آسِیہرُمی چیری
مسیح میں آپ سب کو میری طرف سے سلام قبُول ہو .مجھے اس ویب سیٹ سے بہت برکت ملی ہے اور نہایت خوشی بھی ہوئی کہ اتنی آسانی سے ہم خداوند کا کلام سکھ سکتے ہیں . آپ سے درخواست ہے کے میرے گھرانے کے لِئے، میرے لِئے اور میرے اچھے کاروبار کے لیے دُعا کریں. خُداوند کی تعریف ہو ! آمین۔ رُمی چیریپِیٹر گِل
مَیں تمام عزِیزوں سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے لِئے دُعا کی جائے تاکہ خُداوند میرے گُناہ مُعاف فرمائے اور میری تمام مُشکلات کا سدباب کرکے مُجھے ہرطرح کی آزمائش سے رہائی بخشے۔ پِیٹر گِلناصِر مسِیح
میرا نام ناصِر مسِیح ہے اور میرے والد کا نام بُوٹا مسِیح ہے جو اِن دِنوں کافی بِیمار ہیں اور ہسپتال میں زیر عِلاج ہیں۔ میرے والد کی بحالی صحت کے لِئے آپ سب سے دُعا کی درخواست ہے۔ ناصِر مسِیحسِرل البرٹ
میری امّی (فِلپا) کافی دِنوں سے بِیمار ہیں اِس لِئے میری آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ میری امّی کی جلد صحتیابی کے لِئے خُدا سے دُعا کریں۔ سِرل البرٹجونسن صدِیق
خُداوند میں آپ سب کو میرا سلام، مَیں تیراکلام TeraKalam.com کا روزانہ مُطالعہ کرتا ہُوں۔ مَیں اپنی رُوحانی زِندگی میں بہت کمزور ہُوں اور دُعا بھی نہیں کرتا، کبھی کبھی تو مُجھے لگتا ہے کہ مَیں محض نام کا مسِیحی ہُوں یہ احساس مُجھے بہت تکلِیف دیتا ہے۔ مَیں مسِیحی طرزِ زِندگی اپنانا چاہتا ہُوں جِس کی مَیں کوشِش بھی کر رہا ہُوں اور مَیں چاہتا ہُوں کہ آپ سب بھی میرے لِئے دُعا کریں۔ مسِیح میں آپ کا بھائی، جونسن صدِیق
ضرُوری ہدایات
مندرجہ بالا فارم کو اُردُو زبان میں پُر کرنے اور ہم تک اپنے پیغامات ارسال کرنے کے لِئے، ذیل میں درج راہنُما ہدایات پر عمل فرمائیں؛
۱۔ اپنا پیغام رومن اُردُو میں تحریر کِجیئے۔ مثلأ جِس طرح آپ اپنے ایس۔ایم۔ایس کے پیغامات تحریر کرتے ہیں۔
۲۔ ایک لفظ تحریر کرنے کے بعد جب آپ سپیس بار کا بٹن دبائیں گے تو وہ لفظ خودبخود اُردُو رسم الخط میں تبدیل ہو جائے گا۔ مثلأ جب آپ رومن اُردُو میں (apna) لِکھ کر سپیس بار دبائیں گے تو رومن اُردُو کا یہ لفظ اُردُو رسم الخط کے لفظ “اپنا” میں تبدیل ہو کر ظاہر ہو جائے گا۔
۳۔ اگر کِسی وجہ سے اُردُو رسم الخط میں آپ کا مطلُوبہ لفظ ظاہر نہ ہو رہا ہو تو رومن اُردُو کی سپیلینگ بدل کر دیکھیئے ۔ مثلأ آپ چراغ لِکھنا چاہتے ہیں اور جب آپ رومن اُردُو میں (chirag) لِکھتے ہیں تو اِس کے نتیجہ میں چراگ لِکھا جاتا ہے جو آپ کا مطلُوبہ لفظ نہیں ہے لیکن جب آپ رومن اُردُو میں سپیلِنگ کی تبدیلی کرتے ہیں اور (chirag) کے بجائے (chiragh) لِکھتے ہیں تو اُردُو رسم الخط میں آپ کا مطلوبہ لفظ چراغ ظاہر ہو جاتا ہے۔
ہم سے رابطے کے لِئے آپ ہمیں ای میل بھی کر سکتے ہیں، ہمارا ای میل ایڈریس ہے
terakalam@gmail.com


-